وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں توسیع کر دی،کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی ارکان کی تعداد بارہ سے بڑھا کر پندرہ کردی گئی۔
کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی میں توسیع کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،تجارت اور اطلاعات وزراکمیٹی کےرکن بن گئے،وزیراعظم شہبازشریف خودکابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے چئیرمین ہیں۔
کابینہ کمیٹی میں خزانہ،دفاع،منصوبہ بندی اورآئی ٹی کے وفاقی وزرا شامل ہیں توانائی، فوڈ سیکیورٹی، آبی وسائل، سرمایہ کاری،صنعت اور پیٹرولیم کے علاوہ قانون و انصاف کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی کےاجلاسوں میں آرمی چیف،وزراء اعلی اور نیشنل کوآرڈینیٹر کو خصوصی طور پرمدعو کیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف نے27 مئی 2024 کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔