تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اکثر و بیشتر یہی شکایت دیکھنے کو ملتی ہے کہ انہیں جیل میں ملاقاتوں کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اور ان سے ملنے آنے والوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی تاہم اب ان کی جیل میں اب تک ہونے والی تمام ملاقاتوں کے اعدادو شمار سامنے آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان نے ستمبر 2023 سے جولائی 2024 تک کل 1635 افراد سے ملاقاتیں کی ہیں یعنی سال کے 365 دن میں فی دن انہوں نے 6لوگوں سے ملاقات کی ۔ بانی پی ٹی آئی کی کمرہ ملاقات میں 454 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں فیملی سے 88 ، وکلاءسے 223، سیاسی دوستوں سے 119، فیملی / سپیشل ڈاکٹرزسے 14 ملاقاتیں شامل ہیں۔ عدالت میں 1181 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وکلاء 591، فیملی 273، میڈیا نمائندے 317 شامل ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 13 مرتبہ بات کروائی گئی ۔