محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران و اہلکاران کے خصوصی بچوں کیلئے اسکالرشپ کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات کے افسران واہلکاران کے خصوصی بچوں کے لیے اسکالرشپس کی منظوری دے دی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان بچوں کو 72 ہزار روپے کی اسکالرشپ ملے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسکالرشپ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے سالانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔
خصوصی بچے اٹھارہ سال کی عمر تک سال میں ایک بار اسکالرشپ کے اہل ہوں گے۔
اسکالرشپ کیلئے جسمانی معذوری کا سرٹیفکیٹ اور اسپیشل ایجوکیشن کے کسی ادارے میں زیرتعلیم ہونا ضروری ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات نے 14 اگست تک تمام اہل امیدواروں کے کیسز پریزنز فاؤنڈیشن میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔