چائنہ پیپلزلبریشن آرمی کی97ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کےدرمیان آہنی بھائی چارےکاثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس بپلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں چائنہ پیپلزلبریشن آرمی کی97ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میجرجنرل وانگ زونگ ڈیفنس اتاشی،چینی سفارتخانےکاعملہ اورافسران کی شرکت کی، تقریب میں پاک فوج کےافسران بھی موجود تھے۔
آرمی چیف کی جانب سے مہمانوں کا استقبال، پی ایل اے کو مبارکباد دی، سید جنرل عاصم منیر نے چینی دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں ،دونوں ملکوں نے ہمیشہ باہمی اعتماد اورحمایت کیساتھ اسٹریٹجک ماحول کےاتار چڑھاؤ کامقابلہ کیا،پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاتقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ عسکری تعاون دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
چینی سفیر نے پیپلزلبریشن آرمی( پی ایل اے) کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر ادا کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے ،پاک فوج نے ملک اور خطے کے امن و استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
جیانگ زی ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بھائیوں کیساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں ، کوئی بھی طاقت پاک چینی آہنی دوستی اورافواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کرسکتی۔