سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی نظرثانی درخواست کوسی آرپی 312 نمبر الاٹ کیا گیاہے، فیصلےکیخلاف تاحال مسلم لیگ(ن)کےعلاوہ کسی فریق نےنظرثانی دائرنہیں کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور واپس لے، فیصلے پر حکم امتناع دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے تو مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
جن ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات میں خود کو آزاد ظاہر کیا تھا، آزاد ارکان کو 15 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا کہنا قانون کے خلاف ہے، آئین اور واضح ہے، آزاد امیدواروں کی شمولیت 3 دن کے اندر ہی ہوسکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر فریقین کے دلائل بھی ہی نہیں سنے گئے، سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نطرثانی کرے، کیس کے حتمی فیصلے تک اس آرڈر پر حکم امتناع جاری کیا دیا جائے۔