آرٹیفیشل انٹیلی جنس ریاست کی حساس معلومات کیلئے بڑا خطرہ بننے لگی۔
وفاقی حکومت نے اہم ڈیٹا چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری اہلکاروں کیلئے ایڈوائزی جاری کردی۔
ایڈوائزری کے مطابق، حساس ڈیٹا، ذاتی اور کاروباری معلومات سائبررسک کا شکارہوسکتی ہیں۔ سرکاری افسران کو چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ایپلی کیشنز سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا گیا۔
سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس ترین معلومات سنبھالنے والے افراد چیٹ بوٹس کے استعمال سے گریزکریں ۔ ادارے مجازافراد کو ہی چیٹ بوٹس تک رسائی دیں۔