لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اورکالی گھٹاوں اور ہواوں نےموسم خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے لاہورمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، دن بھر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے ،مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 21 جولائی تک جاری رہےگا۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصدجبکہ ہوائیں 3سے 4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ممکنہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔