قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بنوں کینٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ شہدا کی دفاع وطن کیلئے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں شہداءکے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔