پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔
پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کی صبح مبارک باد کے پیغام میں ان کے اہم کارناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے مطابق ’88 ٹیسٹ میچز میں تین ہزار آٹھ سو سات رنز اور تین سو 62 وکٹیں۔ 175 ایک روزہ میچز میں تین ہزار سات سو نو رنز اور 182 وکٹیں۔
پیغام میں 1992 کے ورلڈ کپ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ ورلڈ کپ جینے والی ٹیم کے کپتان، پی سی بی کے ہال آف فیم کے رکن عمران خان کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔
3,807 runs and 362 wickets in 88 Tests 🔴
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2023
3,709 runs and 182 wickets in 175 ODIs ⚪️
1992 @cricketworldcup winning captain 🏆
Member of the PCB Hall of Fame ✨
Happy birthday to Imran Khan! pic.twitter.com/hE9MkWRUSx
واضح رہے کہ عمران خان پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور آج ان کی 71 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969 میں کیا اور 1992 کے ورلڈ کپ تک کرکٹ کھیلی، اس دوران وہ کئی برس ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ عمران خان نے سنہ 1994 میں سیاست میں قدم رکھا اور 2018 میں وزیراعظم بنے جبکہ آج کل وہ اڈیالہ جیل میں ہیں۔
پی سی بی کی ٹویٹ کے نیچے صارفین عمران خان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کر رہے ہیں تاہم 14 اگست کو ملک کے 76 ویں یوم آزادی پر عمران خان کو نظر انداز کرنے پر کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔