ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عطاتارڈ کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور آرٹیکل 6 کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق صدر و پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڈ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئےکہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مرحوم مشتاق یوسفی بہت یاد آئے۔
عارف علوی نے مشتاق یوسفی کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ جملےشیئر کئے، لکھا کہ میاں تم باتیں توآدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن بخدا جذبات تمہارے گھوڑے جیسے ہیں،اس میں عقل کاذکر نہیں ہےورنہ وہ کسی اورجانورسے بھی تشبیہ دے سکتے تھے۔
واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کاحکومت نے فیصلہ کیا ہے۔