پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا نے وارنٹ گرفتاری آر ڈی اے مقدمے میں جاری کئے،عدالت نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو 30 جولائی کو شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب اپنے پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے ۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے دوہزار انیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کیئے گئے ہیں۔