اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری ملازمین کےلیےایک واضح تنبیہ ہے جو غیر قانونی کا مکر رہے ہیں، پنجاب کے کمشنرز ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کر کے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارےارکان اسمبلی پرپی ٹی آئی میں شمولیت کےحلف نامےپردستخط نہ کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے، شہبازشریف اورمریم کیجانب سے وزارتوں اور دیگر لالچ کی پیشکش کررہےہیں۔
Commissioners of various Punjab Divisions are calling our MNAs and MPAs and pressuring them not to sign the affidavit joining PTI. They are offering them Ministerships and other inducements on behalf of Shahbaz Sharif and Maryam Nawaz.
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) July 14, 2024
I have the names of the Commissioners and…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے مزید لکھا کہ میرےپاس کمشنرز کے نام اور ثبوت موجودہیں، یہ سرکاری ملازمین کےلیےایک واضح تنبیہ ہے جوغیرقانونی کامکررہےہیں، میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر انھیں شرمندہ کروں گا۔
عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کےکمشنرزہمارےایم این ایزاورایم پی ایزکو فون کر کے دباؤڈال رہےہیں،بحیثیت اپوزیشن لیڈرآپ کےخلاف عدالتوں میں ذاتی طورپرمقدمات شروع کروں گا،میں عدالتوں میں آپ کا پیچھا کروں گا۔