ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کے امکانات ہیں، بجلی کےکھمبوں اورتاروں سےفاصلہ اختیارکیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ محرم کےجلوسوں کی انتظامیہ موسم کی مناسبت سے حفاظتی تدابیر اختیار کرے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ندی نالوں کےکنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔