خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) میں کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہیبت خان کو ہلاک کر دیا۔
کے پی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والا دہشت گرد انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کو مطلوب تھا۔
ہیبت خان دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سی ٹی ڈی نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔