تین پاکستانی نوجوان تھائی لینڈ میں لاپتہ ہوگئے لاپتہ افراد کی میانمار میں موجودگی کی اطلاع پر اہل خانہ نے پاکستانی سفارتی حکام سے مدد کی اپیل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق شہروز خان، کاشف حسین اورفرازخان حیدرآباد کے رہائشی ہیں ،اہلخانہ کی جانب سے میانمارمیں پاکستانی سفارتخانے کو مدد کے لئے خط ارسال کیا گیا ہے ۔
خط کے مطابق تینوں نوجوان انیس فروری کو تھائی لینڈ پہنچے تھے نامعلوم افراد ملازمت کا جھانسہ دے کر میانمار لے گئے ، نوجوانوں نے اہل خانہ سے رابطے کیا ۔
رابطہ ہونے پر نوجوانوں نےبتایا کہ ایک کمپنی میں ملازمت کے لئے لے جانے والے ان پر ظلم کر رہے ہیں ، خط میں نوجوانوں کی میانمارمیں موجودگی کے مقام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔