نیوی گیشنل سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز راستے سے بھٹک گئی ، ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت مداخلت نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا لیا ۔
ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے فائیو تھری سکس کی کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ اپنے روٹ سے ہٹ کردوسرے روٹ پر چل دیا ۔ تاہم ایئرٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو غلط سمت جانے پر آگاہ کیا ۔
کپتان نے اے ٹی سی کو طیارے کے نیوی گیشن سسٹم خرابی کا بتایا ۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی کے ساتھ طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔۔