برطانوی حکومت نے سیکڑوں قیدیوں کو سزا پوری ہونے سے پہلے ہی رہا کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانیہ کی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ جیلیں قیدیوں سے بھر گئی ہیں،سابق حکومت کو اس صورتحال کا اندازہ تھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
قیدیوں کی رہائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے جو قیدی نصف سزا کے بعد رہائی کے مستحق ہیں ان کو چالیس فیصد سزا کے بعد رہا کیا جائے گا۔