سعودی ایئر لائن نے پشاور ایئرپورٹ پر طیارے میں آتشزدگی کے واقعے کی وضاحت جاری کردی۔
سعودی ایئر لائن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ لینڈنگ کے دوران طیارے کے ایک ٹائر میں لگی ،آگ لگنے کے بعد طیارے کو فوری طور پر روک دیا گیا،طیارے کو روکنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا،تمام مسافروں کو بحفاظت سلائیڈنگ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا ،طیارہ تکینیکی وجوہات کی بنا پر پشاور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے،مکمل معائنے کے بعد طیارے کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔