پشاور ایئر پورٹ پر غیرملکی طیارے کی ہنگامی لینڈ نگ کے بعد ایئرپورٹ ٹیکسی وے پر طیارے کی موجودگی کے باعث رن وے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا۔
نوٹم کے مطابق رن وے کی بندش کا دورانیہ آج 10 بجکر 35 منٹ سے کل اسی وقت تک ہوگا، طیارے کو ہٹانے کے کام کی طوالت کے باعث رن وے بندش کا دورانیہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔
🚨 Breaking News: A Saudi plane caught fire while landing at #PeshawarAirport.
Emergency protocols were activated, with #passengers and #crew safely evacuated. #Firefighters swiftly extinguished the #flames.
No <a href="https://twitter.com/hashtag/casualties?src=hash&…
واضح رہے کہ آج صبح پشاور ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز میں آگ لگ گئی، ریاض سے آئی پرواز کی پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگی، مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر سلائیڈز سے باحفاظت نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی اگ بجھائی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔