قومی ادارےکسٹم،اے این ایف اوراے ایس ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےمسافرسےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے
رپورٹس کے مطابق منشیات کی بین الاقوامی مالیت پانچ کروڑساٹھ لاکھ روپے ہے
ترجمان کے مطابق عملےنےمسافروں کےسامان کےمشترکہ سرچ کاوئنٹر پر دوران چیکنگ کراچی سےشارجہ جانےوالے مسافرکلیم اللہ کے سامان سےدوہزارسات سو گرام چرس اور ایک ہزارگرام میتھیمفیٹامائن منشیات برآمد کرلی ۔
مسافر نےمنشیات کوپلاسٹر آف پیرس سے بنے جانوروں کی شکل کے ڈیکوریشن پیس میں چھپایاہوا تھا منشیات کی بین الاقوامی مالیت پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے۔
خیال رہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کسٹم حکام کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ کسٹمز حکام نے نجی کمپنی کے کنسائنمنٹ پر جعلی رسیدوں کے ذریعے ٹیکس چوری پکڑی تھی۔ کمپنی نے مجموعی طور پر چودہ کروڑ روپے کا ٹیکس چھپانے کی کوشش کی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق نجی کمپنی کے کنسائنمنٹ پر جعلی رسیدوں سے ٹیکس چوری کا انکشاف ہواتھا، درآمد کنندہ نے سامان کی قیمت کو کمپنی ملازمین غلام صابر غوری اور ذیشان احمد نے جعلی رسیدوں کے ذریعے کم رقم ظاہر کی تھی۔
کسٹم حکام کا کہنا تھاکہ سامان کی ڈیکلیئرڈ قیمت ایک کروڑچوالیس لاکھ روپے بتائی گئی جبکہ اصل قیمت 43کروڑ ا71 لاکھ سے زائد بنتی تھی۔
حکام کے مطابق کنسائنمنٹس کے ساتھ کوئی رسید اورپیکنگ لسٹ موجود نہیں تھی جعلی دستاویزات پر سامان کو ضبط کرکے مختلف شراکت داروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔