ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہاہے کہ نکاح ، طلاق اور عدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ شرعی حدود و قیود ہیں، ان امور کے بارے میں بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت مناسب نہیں ہے ، سوشل میڈیا کا منفی استعمال غیر اخلاقی، غیر شرعی اور قانونی جرم ہے ۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیاہے ، شریعت نے ان حدود و قیود کو واضح کر دیاہے ، سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے دی جارہی ہے نہایت غیر مناسب ہے ۔
اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علماء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے ، یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا ، بے سروپا بحث و مباحثہ نہ کیا جائے ، سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب ، تضحیک ،تنقید ، نفرت انگیزی طرز سے احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کیلئے یقینا نقصان دہ ہے ۔