پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کہتے ہیں کہ سانحہ نو مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی، عثمان ڈار کو کہا تھا جو بات ہے بتادیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنیوالے سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی، عثمان ڈار سے اتفاق کرتاہوں، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار سے 2 سے 3 مہینے پہلے بات ہوئی تھی، میں نے عثمان ڈار کو کہا تھا جو بات ہے بتادیں، 9 مئی واقعات سے پہلے میٹنگ میں موجود تھا، جی ایچ کیو کے اندر جانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس میٹنگ میں شاہ محمود، علی زیدی و دیگر لوگ موجود تھے۔
واضح رہے کہ سابق معاون خصوصی نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی واقعات کی براہ راست ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد کی ہے۔