سعودی وزیرخارجہ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ غزہ جنگ نے تنازعہ فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا کہ خودمختارفلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہم بین الاقوامی نظام کےقوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے۔
مزید کہاکہ خطےمیں قیام امن تک فلسطینی ریاست کےقیام کاخواب پورا نہیں ہو سکتا،خطےمیں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔