پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا۔
سابق صدر نے کہا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے، منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے،الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا،ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے،ملک ہے تو ہم سب ہیں۔