فرنٹیئرکورخیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سےگزشتہ ایک ماہ کے دوران انسداد سمگلنگ کےحوالے سےکامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی،سوات،دیر اور چترال میں منشیات،غیرملکی کرنسی،غیر ملکی اشیاء اوراسلحہ کےسمگلنگ کی روک تھام کےسلسلہ میں اہم اقدامات کےذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں اور 340 ملین روپےمالیت کا غیرقانونی سامان ضبط کیا گیا۔
ان میں اشیاءخوردونوش، کپڑا،سیگریٹ، ٹائر،آٹو پارٹس اورغیرملکی جدید اسلحہ شامل ہے،فرنٹیئر کورخیبرپختونخواہ نارتھ نےافغانستان غیرقانونی طورپرسمگل ہونے والا سونا اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی،جس کی مالیت 15 ملین روپے بنتی ہے۔
انسدادمنشیات کی مختلف کاروائیوں میں 482 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات بھی برآمد کی گئی،جس کی مالیت 45 ملین روپے بنتی ہے۔
ان تمام کاروائیوں میں 18 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکےان کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔