نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے حالیہ دنوں میں ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات پر گرفتار شخص سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ترجمان این بی پی کے مطابق مذکورہ ملزم کو اس واقعہ سے بہت پہلے این بی پی فنڈز کی خدمات سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اس کی مبینہ سرمایہ کاریوں کا این بی پی یا این بی فنڈز سے کوئی تعلق نہیں۔