عامر ولی الدین چشتی کی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کو اس وقت 10 لاکھ نرسزکی کمی کا سامنا ہے،اس وقت ملک میں ایک لاکھ 10 ہزار نرسز موجود ہیں،ہر سال 19 ہزار نرسز تعلیم حاصل کرتی ہیں، آئندہ 4 سال میں ہرسال 32 ہزارنرسز کی تربیت کا ہدف مقررکیا گیا ہے ۔ ممبر کمیٹی کا کہناتھا کہ اسی مسلئے پر ایک سب کمیٹی بنائی گئی تھی۔
ممبر کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ غربت کی لکیرسےنیچےلوگوں کوعلاج کی مفت سہولت ہونی چاہیے، بریفنگ کے دوران محکہ صحت کے حکام نے بتایا کہ غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کو صحت سہولت کارڈ سے مفت سہولت ملے گی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت نے کہا کہ ہمارے پاس غربت کی لکیر سے نیچے لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے، کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ صحت سہولت پروگرام کا خرچہ 100 فیصد حکومت کو اٹھانا چاہیے، وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی کی تجویز کو ہم آگے بھجوا دیں گے، اس سال ملک میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ،کےپی میں بعض علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پرانسداد پولیو مہم میں نہ ہونے سے وائرس پھیل سکتاہے،پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان پولیو ختم کرنے میں ناکام ہیں۔ کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پہلی مرتبہ ستمبرمیں افغانستان کے ساتھ ہیلتھ ڈائیلاگ ہوگا۔
وزار ت صحت حکام نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چار اقدامات لیے ہیں، قائد اعظم ہیلتھ ٹاور جلد شروع کرنے جا رہے ہیں،پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کے لیے رقم مختص ہے، پمز میں 1200 بیڈز کا نیا پراجیکٹ مکمل نہیں ہو سکا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال کیا کہ پمزاسپتال میں ایم آر آئی مشین ہےکیا؟ بتایا گیا کہ پمز اسپتال کی ایم آر آئی مشین آ چکی ہے، 1200 بیڈزکیلئےصرف ایک ایم آرآئی کافی نہیں ہے۔
صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈرگریجویٹس، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کےامورہماری ذمہ داری ہے،بیرون ملک تعلیم حاصل کرنےوالےمیڈیکل گریجویٹس کو ہمارا امتحان پاس کرنا ہوگا، ہم صرف میڈیکل کو نہیں ڈینٹل ڈاکٹرز کو بھی ڈیل کرتے ہیں، ہر سال 20 ہزارسےزائد اسٹوڈنٹس میڈیکل کالجز میں داخل ہوتے ہیں، پاکستان میں تین لاکھ 10 ہزار 968 میٍڈیکل ڈاکٹر رجسٹرڈ ہیں ، ملک بھر مں 38 ہزار 450 ڈینٹل ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کے بچےہی اوورسیزسیٹ پرمیڈیکل میں داخلےلےسکتےہیں، اگربچےداخلہ نہ لے سکیں تواوورسیزسیٹوں پر لوکل میرٹ پرداخلہ ملتا ہے ۔