لاہور کے علاقے مناواں میں حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ، متوفی خاتون کے خاوند نے اپنی ساس ، سسر اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیوی قراة العین ڈھائی ماہ کی حاملہ تھی،ام الخیر اورراشد سبحانی اس کوزبردستی گھر لے گئے، نجی اسپتال میں قراة العین کا حمل ضائع کروانے کی کوشش میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ پوسٹ ماٹم اور خاوند کو اطلاع دئیے بغیر تدفین کی کوشش کی گئی، شوہر کی کال پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ، قراة العین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا، پوسٹ ماٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔