محکمہ موسمیات نے بالائی اور میدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور جنوبی پنجاب، پوٹھوہار ، بالائی سندھ ، مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت پوٹھوہار کے مختلف مقامات پر بادل کھل کر برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 درجے نوکنڈی میں جبکہ تربت میں 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں پارہ 35، اسلام آباد میں 34 اور لاہور میں 32 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔