برطانیہ کے نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ ملک پہلے پارٹی بعد میں، یہ میرا نعرہ ہے، سابق حکومت اور ہم میں صرف مائنڈ سیٹ کا فرق ہے، منگل کو نیٹو اجلاس کے لیے واشنگٹن جارہا ہوں، سیکیورٹی اور دفاع میری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، صدر زیلنسکی سے بات ہوئی، یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کیئر اسٹارمر نے پہلے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کو ملک میں تبدیلی کا منڈیٹ ملا ہے، لوگوں کو توقع ہے کہ لیبر گورنمنٹ کے کام کا طریقہ کار الگ ہوگا، کابینہ کو کہتا ہوں باتوں پر نہیں کام پر توجہ دیں، لیبر گورنمنٹ کا پہلا مشن معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے، کل سے برطانیہ کے چاروں حصوں کو دورہ کروں گا۔