لیسکوکیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیے جانےکی شکایات پرایف آئی اے نے ایکشن لےلیا۔
لیسکو نےمبینہ طورپرلاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی،دوسویونٹس سے کم یونٹس استعمال کرنیوالےصارفین کو دوسو سے زائدیونٹس کےبل بھیجےگئے، اووربلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سےصارفین پرکروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکوکےڈائریکٹر کسٹمرسروسزاورڈائریکٹرجنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
لیسکوافسران سے بلنگ کا ڈیٹا اوردیگرتفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اےلاہورزون سرفراز خاں ورک نےکہا کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے ۔