پنجاب ریونیواتھارٹی نے کافی ہاوسز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کی انفرادی فرنچائز کی بجائے ماسٹر فرنچائز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق کافی ہاوسز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کی انفرادی فرنچائز کی بجائے ماسٹرفرنچائز کسٹمر سے ٹیکس وصول کر کے جمع کرانے کا پابند ہوں گے۔ ماسٹر فرنچائز کسٹمر سے ٹیکس وصول کر کے جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012ء کے سیکشن 14 اے کے تحت ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا، سیکشن 14 اے کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام فوڈ پوائنٹس کے ماسٹر فرنچائزر سے ٹیکس وصول کیا جائے گا.
اعلامیے کے مابق ٹیکس کی ادائیگی موبائل ایپس اور سمارٹ کارڈ سے بھی کی جا سکے گی، فوڈ پوائنٹس میں کافی ہاؤسز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔