خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کےمطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،جس کا نشانہ پولیس موبائل تھی،تاہم دھماکےکی زدمیں سواریوں سےبھرا رکشہ بھی آیا،جس سے تین افراد جاں بحق اور خاتون ،دوبچوں اوردو پولیس اہکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دو جاں بحق افراد کا تعلق اپر دیر جبکہ ایک نامعلوم ہے۔پولیس کےمطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سےشواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کےمطابق نامعلوم عسکریت پسندوں کانشانہ پولیس وین تھا، جس کی زد رکشہ بھی آیا۔
دھماکے سے پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے مشکوک افراد کی تلاش شروع کردیجاری ہیں۔