خادم حرمین شریفین نے مختلف شعبوں میں قابل اور اہل افراد کوسعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی شاہی فرمان کےمطابق سائنس دانوں ڈاکٹروں،محقیقین،ثقافت،کھیلوں اور دوسرےشعبوں میں قابل افراد کو شہریت دی جائے گی،شاہی حکمنامے کےتحت مختلف شعبوں میں ہنرمندوں اورکاروباری شخصیات کو بھی شہریت دینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے،ان افراد نےمختلف شعبوں میں مملکت کو فائدہ پہنچایا۔
سعودی حکومت نےیہ فیصلہ مملکت کے وژن دوسو تیس کےاہداف حاصل کرنے کیلئے کیا ہے۔جس کا مقصد منفرد اورتخلیفی صلاحیتوں کےحامل افرادکو ملک کے قومی دھارےمیں شامل کرنا ہے،سعودی عرب کا ماحول پرکشش بنانا،غیر معمولی ذہنوں کومتوجہ کرنا اورسرمایہ کاری کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے