ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرےمرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجےسےشام چھ بجےتک جاری رہےگا،رن آف مرحلےمیں صدارتی امیدواروں مسعود پیز شیکیان اورسعید جیلیلی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
صدارتی الیکشن کےپہلےمرحلےمیں کوئی امیدوارمطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا انتخابات میں جیت کیلئے پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی تھا۔
چھ کروڑ سے زائد ووٹرحق رائے دیہی استعمال کررہے ہیں،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی حادثاتی موت کی وجہ سے انتخابات قبل از وقت ہورہے ہیں۔