چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےتمام میچز پاکستان میں ہوں گے،بھارتی ٹیم کےچیمپئنزٹرافی میں شرکت پرابھی کچھ نہیں کہوں گا،مگر اچھی خبر ہی ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بہت بڑا چیلنج ہے، چیمپئنزٹرافی سےقبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے،ٹرافی کے لئے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہوگا،پی سی بی والوں کوکہاہےکہ ٹکٹس پرلوگ آپ کو تنگ کریں گے۔
ٹکٹس بیچ کر پی سی بی کاریونیو بڑھائیں گے،آئی سی سی ورلڈکپ کےدوران پی سی بی آفیشلز کو صرف 4 ٹکٹس ملی تھیں،فری ٹکٹس کارواج ختم کرنا ہو گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کےسی ای او نک ہوکلے نے آسٹریلیا اور پاک بھارت ٹرائی سیریز کی بات کی ہے،پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہوگی۔