ہنگو میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔
نوجوانوں نےاس عزم کا اظہارکیاکہ ریاست کاساتھ دیتےہوئےانشاء اللّٰہ ہنگو کےنوجوان بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپورحصہ ڈالیں گے۔
مقررین نےتعلیم و ترقی اورسیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاک فوج کےکردار کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا،نوجوانوں نے آپریشن عزم استحکام میں حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
جنرل آفیسرکمانڈنگ کوہاٹ میجرجنرل ذوالفقارعلی بھٹی تقریب کےمہمان خصوصی تھے،مہمان خصوصی اورشرکاء نے ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کےکردارکو سراہا اورسوشل میڈیا پر ہونے والےمنفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔