برطانیہ میں انتخابی میدان سج گیا،پولنگ صبح سات سے رات دس بجےتک جاری رہے گی۔
پولنگ مقامی وقت کےمطابق صبح سات سےرات دس بجےتک جاری رہےگی۔ہاؤس آف کامنزکی چھ سو پچاس نشستوں پر انتخابات ہوں گے،لاکھوں رجسٹرڈ ووٹرزکیلئےصحت، معیشت اورامیگریشن اہم مسائل ہیں۔
کنزرویٹوز اور لیبرپارٹی میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے، عوامی سروے میں لیبرپارٹی فیورٹ قراردیا گیا،چودہ برس سےاقتدارمیں رہنےوالی کنزرویٹو پارٹی کمزورپوزیشن میں ہے،لبرل ڈیموکریٹس ریفارم یو کے پارٹی،اورگرین پارٹی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
نتائج 5جولائی کوآئیں گے،نئی پارلیمنٹ کا اجلاس 9جولائی کو بلایا جائےگا، جس میں اسپیکرکا انتخاب اورمنتخب اراکین کی حلف برداری ہوگی،رائےعامہ کےابتدائی سروے میں لیبرپارٹی کوفیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔