پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی پولیس نے بہن بھائیوں پر مشتمل گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمان کی بہن پہلے گھریلو ملازمہ بن کر گھروں میں کام کرتی تھی اور پھر موقع دیکھ کر بھائیوں اور ساتھی کی مدد سے گھر میں واردات کروا دیتی تھی۔
دو ہفتے قبل سیٹلائٹ ٹاؤن میں واردات کے بعد فرار ہونے والے دو بھائیوں کو ساتھی سمیت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور سے گرفتار کیا۔
گرفتاری کے بعد ملزم عامر نے بتایا کہ میری بہن وہاں کام کرتی تھی جس نے بتایا کہ وہاں سونا اور پیسے ہیں جس کے بعد ہم نے واردات کی۔
ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن شکر اللہ خان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا گیا ہے ۔