خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑمیں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرکے سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان کو ہلاک کردیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب امن دشمن عرفان اللہ عرف عدنان سیکیورٹی فورسزکیخلاف متعدد کارروائیوں،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔جو آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں مارا گیا ۔ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کو سراہا اور دہشتگردی ختم کرنےمیں سیکیورٹی فورسزکےساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔