ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوادی ۔
ذرائع کے مطابق سینئر مینجر وہاب ریاض بھی چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کروا چکے ہیں ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائز ہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ مشاورت مکمل ہونے کے پر مستقبل کے حوالے سے فیصلے ہوں گے ،گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں ، ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن ، کھلاڑیوں کی ان ٹنٹ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا ۔
گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دیں اور کھلاڑیوں کے فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ، رپورٹ میں انہی پوائنٹس کو حصہ بنایا گیا ہے جس کا انہوں نے ورلڈ کپ کے اختتام پر اپنی تقریر میں کیا ۔