طبی آلات پرسیلز ٹیکس عائدہوگیا،تھرمامیٹر،شوگراسٹرپس،بی پی آپریٹرز،سرجیکل گلوز اور وہیل چیئرز بھی مہنگی ہوگئیں۔
اب میڈیکل ڈیوائسزپربھی ٹیکس دینا ہوگا،200 سو سے زائد طبی آلات مہنگے ہوگئے، شوگر چیک کرنے والی معمولی نوعیت کی اسٹرپس کا پیکٹ 700 روپے کے بجائے ہول سیل میں ایک ہزار روپے کا ملے گا۔
تیرہ ہزاروالی وہیل چیئرزساڑھےسترہ ہزار تک پہنچ جائےگی،بی پی آپریٹس سمیت گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر ڈیوائسزکی قیمتیں بھی دگنی ہوجائیں گی۔
ڈاکٹرزکا کہنا ہےسیلز ٹیکس سےبراہ راست عام آدمی متاثر ہوگا،ڈاکٹرعبداللہ متقی، سیکریٹری پیماہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد کہتے ہیں95 فیصد میڈیکل ڈیوائسزوطبی آلات بیرون ممالک سے منگوائے جاتے ہیں،ڈیوائسز مہنگی ہونے سے علاج مہنگا ہوجائے گا