نئے بیل آؤٹ پیکج پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو نئے بجٹ کے نفاذ سے آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے بھی جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دے دیا۔ مجوزہ تین سالہ بیل آوٹ پیکیج کے تحت پاکستان کو چھ سے آٹھ ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ نئے قرض کا حصول آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ ممکنہ سٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ معاملے کی حتمی منظوری دے گا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق معاشی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔