بھارت میں غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصدڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس بندہوگئے،مودی کےاقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت کا تقریباً ہرادارہ غیر زمہ داری اور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریگولیٹر اتھارٹی نے غیرمعیاری معائنہ شدہ ادویات کے 36 فیصد مینوفیکچرنگ یونٹس کو بندکردیا،ریگولیٹراتھارٹی گزشتہ سال سے اب تک چارسو ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس میں سے 36 فیصد سے زیادہ کو بندکرچکی ہے۔
ہریانہ میں مقیم میڈن فارماسیوٹیکلز،نوئیڈا اورپنجاب کی کیو پی فارما کیم کی جانب سےبنائی جانے والی ادویات کو ڈبلیو ایچ او نےآلودہ قراردیا تھا، گیمبیا،ازبکستان اور کیمرون میں بچوں کی کھانسی کےسیرپ سےموت کا تعلق انڈین فارما فرم میڈن فارما سیوٹیکلز کی بنائے گئی ادویات سے تھا۔
انڈیا کی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کےسربراہ راجیو رگھوونشی نےکہا کہ بھارتی فارما انڈسٹری کا غیرمعیاری ادویات بنانے کے باعث معیار بہت گرگیا ہے۔