نجی ایئرلائن کی مدینہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والی پروازبارہ گھنٹےسے تاخیرکے باعث مدینہ ایئرپورٹ پرحجاج اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حجاج مدینہ ائیرپورٹ روانگی کے لیے بے قرار ہیں لیکن نجی ائیر لائن کی پروازای آر 902 کی تاخیرسے مدینہ ایئرپورٹ پرحجاج کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، تاحال مسافروں کومدینہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ نہیں کیا گیا۔
مدینہ ائیرپورٹ روانہ ہوانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزانتظامیہ اوراعلیٰ حکام سےنوٹس لے، مسافروں نے وزرات مذہبی امور کے عدم تعاون پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کل 4 بجےہوٹل سےبس میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا تاحال فلائٹ کا کچھ پتہ نہیں،نجی ایئرلائن عملہ دستیاب فلائٹ سےپاکستان روانہ کرنےکی تسلیاں دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ پرواز ای آر 902 کو گزشتہ رات گیارہ بجےمدینہ سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔