ماڑی پورنیواڈا کےقریب کوسٹرالٹنےسےایک ہی خاندان کےتین بچیوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ماڑی پورنیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کےقریب بس اُلٹنے سے کئی خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اب تک12زخمی لائے گئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کےذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نےبتایا ہےکہ حادثے کاشکار ہونےوالی بس میں سوارافراد پکنک منانے جا رہے تھے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےماڑی پور بس حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔متعلقہ حکام کوزخمی افرادکو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہےکمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سےبس حادثہ سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔