پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں چائینز سیاحوں کے ساتھ ٹیکسلا جانے والے ٹوور گائیڈ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کےعلاقے میں چائنیز وفد کے ممبر سے موبائل چھیننے کی واردات ہوئی جس پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 21 رکنی چائنیز وفد اسلام آباد سے ٹور گائیڈ کے ہمراہ ٹیکسلا میوزیم و آثار قدیمہ کے وزٹ کے لیے جارہا تھا اور راستے میں ڈریم لینڈ ہوٹل کے قریب رک کر جب ایک ممبر تصویر بنانے لگا تو دو موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کی جانب سے چھینے گئے موبائل کی مالیت ساڑھے 3 لاکھ روپے تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔