امریکی ریاست میری لینڈ کی مورگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔جن کی حالت خطرے سے باہر ہے بالٹیمور پولیس نےکافی دیرکمپس میں لاک ڈاؤن رکھا۔
پولیس نے طلباء کو فوری طور پرمحفوظ مقام پر جانے کی ہدایات جاری کیں۔تین گھنٹوں بعد کمیپس کو کلئیر قرار دیاگیا۔
خیال رہےکہ امریکا نے آئے روز فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھتےہیں۔