نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے کہا کہ پاکستان نیوی وارکالج معیاری تعلیم کی فراہمی اوربہترین افرادی قوت تیارکررہا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےوارکالج لاہورمیں 53ویں پاکستان نیوی( پی این) اسٹاف کورس کےشرکاء سےخطاب ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونےکیلئےجدت اوربنیادی اقداردونوں کا امتزاج ضروری ہے۔
نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کامزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی وارکالج معیاری تعلیم کی فراہمی اوربہترین افرادی قوت تیارکررہا ہے۔
آخر میں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پرتحقیقی مقالہ بھی پیش کیا،کورس کےتحقیقی پینل کی جانب سےپاک بحریہ کیلئےمواقع اورچیلنجز کاجائزہ بھی پیش کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔