محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم لاہور ، راولپنڈی ، بہاولپور، لودھراں ، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں ہوگی۔
مثبت ماحولیاتی نمونوں کےبعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 7 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں میں حکومتی اہلکاروں کا تناسب بڑھایا جائے گا۔
علاوہ ازیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوم کا ڈیٹا بھی فوری سسٹم میں درج کیا جائے گا۔